Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کا تحریری فیصلہ

Now Reading:

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کا تحریری فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا جو کہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت، گورنر پنجاب، الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل 16 فروری کو معاونت کیلئے پیش ہوں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ  تعیناتی میں اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کیں، نگران وزیر اعلیٰ سیاسی وابستگیاں رکھتے ہیں، وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں متحرک رہے، نگران وزیر اعلیٰ نے کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے نیب کو رقم واپس کی۔

موقف ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے، الیکشن کمیشن کا سیاسی وابستگی رکھنے والے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نامناسب ہے۔

Advertisement

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران وزیر اعلیٰ کو کام سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرے، عدالت جتنی جلدی ممکن ہو الیکشن کمیشن کا فیصلہ روکتے ہوئے جواب طلب کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر