
وزیراعظم کا دورہ ترکیہ ملتوی
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دورہ ترکی ملتوی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ جاری امدادی سرگرمیوں کے باعث مؤخر کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم
خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تباہ کن زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے تعزیت کے لیے آج دورہ ترکی پر روانہ ہونا تھا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث اے پی سی موخر کی گئی، وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ ترک زلزلہ متاثرین کے لیے وزیر اعظم کا ریلیف فنڈباضابطہ طور پر قائم کر دیا گیا ہے جبکہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا، وزیراعظم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News