Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور دھماکا انتہائی درد ناک اور قابل مذمت ہے، مراد سعید

Now Reading:

پشاور دھماکا انتہائی درد ناک اور قابل مذمت ہے، مراد سعید
مراد سعید

پشاور دھماکا انتہائی درد ناک اور قابل مذمت ہے، مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف کے رہما مراد سعید نے کہا ہے کہ پشاور دھماکا انتہائی درد ناک اور قابل مذمت ہے۔

تفصیلات  کے مطابق قیام و بحالئ امن کیلئے خیبرپختونخوا میں ”پاکستان امن مارچ“  سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پہلے بھی ہمارے 60 ہزار لوگ شہید ہوچکے ہیں اور ہر گھر سے جنازہ اٹھا تھا جس کے بعد ہم نے امن قائم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج پھر حالات خراب ہورہے ہیں اور عوام کا سوال ہے کہ باڑ لگانے کے باوجود دہشت گرد کیسے واپس آئے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جون میں جب مالاکنڈ ڈویژن میں یہ گیم شروع کیا گیا تھا تو ہم  سڑکوں پر نکلے تھے لیکن جب ہمیں معلوم ہوا کہ کوئی ہمارا ساتھ دینے والا نہیں، کوئی ہماری فریاد سننے والا نہیں ہے، بند کمروں میں فیصلے ہوچکے ہیں تو ہم نے لوگوں کو کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر امن کے لئے نکلو۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ حالات دوبارہ پیدا ہوگئے تو جنازہ صرف ایک گھر سے نہیں سب کے گھر سے اٹھے گا اور بے گھر ہونگے تو کوئیایک نہی، سب کے بھر ہونگے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ 2004 میں وزیرستان میں  پہلا آپریشن ہوا پھر بم باری اور پھر ڈرون حملے شروع ہوئے جس کے بعد ہماری عوام کیمپوں میں رہتی تھی جسے دیکھ کر دل دکھتا تھا اور ایسے حالات میں ان کے لئے ٹرک سے سامان پھیکا جاتا تھا۔

انہوں نے حکومت سے مخاطب ہوکر کہا کہ آ پ نے ڈالر کے عوض اپنا ضمیر پیچا تھا اور اپنی عوام کا سودا کیا تھا ۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف آج قیام و بحالئ امن کیلئے خیبرپختونخوا میں ”پاکستان امن مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام اور کارکنان امن کی علامت سفید پرچم تھامے باہر نکلے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر