
ترکیہ میں پھنسے پاکستانی طلباء اور خاندانوں کی وطن واپسی، پاک فضائیہ کے دیگر آپریشنز جاری
پاک فضائیہ کی کاوششوں سے ترکیہ میں پھنسے پاکستانی طلباء اور خاندانوں کی وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر آپریشنز جاری ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے آئی ایل ۔ 78 طیارے کے ذریعے ترکیہ میں پھنسے پاکستانی طلباء اور خاندانوں کو باحفاظت پہنچادیا ہے۔
PAF’S IL-78 AIRCRAFT EVACUATES PAKISTANI FAMILIES AND STUDENTS FROM TURKIYE
Advertisement13 February, 2023: IL-78 aircraft of Pakistan Air Force landed back at PAF Base, Nur Khan after a successful mission of providing humanitarian assistance to the earthquake-stricken people of Turkiye. pic.twitter.com/8jLURZ0RNb
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) February 13, 2023
ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے آئی ایل ۔ 78 طیارے نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کو امدادی سامان کی فراہمی کے بعد نور خان ایئر بیس واپس لے آیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء اور خاندانوں نے انہیں پاکستان واپس لانے اور بیرون ملک قدرتی آفت میں پھنسے ہم وطنوں کو بچانے مکے لئے پاک فضائیہ کی مجموعی کوششوں کو سراہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کی معاونت سے پاک فضائیہ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے اس نوعیت کے دیگر آپریشنز جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News