گورنر پنجاب کی وفاقی وزیر قمر زمان سے ملاقات، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے ملاقات جس کے دوران سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر گورنر پنجاب اور قمر زمان کائرہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے آئینی عہدوں پر بیٹھے اشخاص آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے بار بار مرتکب ہوئے، اور ہو رہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی میں سب کی بھلائی ہے، ملک اس وقت مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے، تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک کی معاشی صورتحال پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گورنر پنجاب ملک کو معاشی صورتحال سے نکالنے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے، اس کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں ایک پیج پر آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
