
سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت
سندھ ہائیکورٹ نے نئی عدالتوں کے قیام کیلئے وزارت قانون سے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ نے بینکنگ امور کیلئے مزید نئی عدالتوں کے قیام کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ نئی بینکنگ کورٹس کے قیام کے سلسلے میں 2020 میں فیصلہ طے ہوا تھا، تین سال گزر جانے کے باوجود معاملہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا، کراچی میں دو جبکہ شہید بینظیر آباد اور میر پور خاص میں ایک ایک بینکنگ عدالت قائم کی جائیگی، کراچی اور حیدرآباد کی بینکنگ کورٹس میں ہزاروں مقدمات زیر التواء ہیں۔
رجسٹرار ہائیکورٹ نے خط میں لکھا کہ شہید بینظیر آباد اور میرپور سے تعلق رکھنے والے سائلین کو کم سے کم 200 کلو میٹر کا فیصلہ طے کرنا پڑتا ہے، نئی عدالتوں کے قیام میں پیش رفت سے 15 یوم میں آگاہ کیا جائے تاکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو رپورٹ پیش کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سندھ ہائیکورٹ کا لڑکیوں کی اسمگلنگ کے لیے اعلی سطح پر تحقیقات کا حکم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News