Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹانک، تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

Now Reading:

ٹانک، تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام
دہشت گردوں

ٹانک، تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر 14/15 دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے بھر پور جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا۔

پولیس اور دہشت گردوں کے مابین 15 منٹ مقابلہ جاری رہا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی اہلکار زخمی ہوا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے تاہم حملہ آوروں کی تلاش میں پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب پشاور آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کی جانب پولیس جوانوں کو دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر شاباش دی گئی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے ایس ایچ او گومل اسٹیشن کو کال کی اور پوری ٹیم کی بہادری کی تعریف کی۔

Advertisement

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ بہترین حکمت عملی، بہادری اور جوانمردی پر ایچ ایچ او کے لیے 50000روپے انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

دہشت گردی کے بڑھتے واقعات

واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی لپٹ میں ہے اور دہشت گردی کے ان سیکڑوں واقعات میں اب تک ہزاروں پاکستانی شہری اپنی جانیں دے چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی انسداد دہشت گردی فورس کے حراستی مرکز میں زیر حراست عسکریت پسندوں کی جانب سے اہلکاران اور افسران کو یرغمال بنائے جانے کے واقعہ کی وجہ سے خوف و ہراس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

گزشتہ چند ماہ کے دوران دہشت گردی کے درجنوں واقعات پیش آئے جن میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت کئی شہری ہلاک ہوئے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) نے 27 دسمبر کو ملک میں موجود دہشت گردی کے خطرات کو بےاثر کرنے کے لیے انتھک اور بروقت جوابی اقدامات پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر