
بڑی ہلچل؛ شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز اعلان کردیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تصدیق کردی ہے ۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل پارٹی میں ہیں اسحاق ڈار بڑے عہدے پر ہیں تاہم پارٹی کا گند عوامی سطح پر زیر بحث نہیں لانا چاہتا ہوں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کے چیف آرگنائزر بنے پر استعفیٰ دیا ہے جبکہ وہ کافی عرصے سے پارٹی پالیسوں سے نالاں تھے۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا استعفی پارٹی صدر شہباز شریف کو موصول ہوچکا ہے تاہم پارٹی صدر شہباز شریف نے استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف نے مریم نواز کو فی الفور شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی، ن لیگ میں بااثر سیاسی دھڑا مریم نواز کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرے گا۔
ن لیگ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ شاہد خاقان عباسی ناراضگی کی وجہ سے مریم کے استقبال کے لئے بھی نہیں گئے، مریم نواز آئندہ چند روز میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات متوقع ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا پیغام
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی عہدے کا کوئی لالچ نہیں، عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، پارٹی کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بنے پر استعفی دیا ہے اور مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر خزانہ ہٹانے پر بھی اعتراض تھا۔
ذرائع کے مطابق انکا مزید کہنا ہے کہ سنیئر رہنماؤں کی مشاورت کے بغیر مریم نواز کو عہدہ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News