Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، تنویر الیاس

Now Reading:

مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، تنویر الیاس
تنویر الیاس

پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ملاقات ہوئی۔

یہ ملاقات گزشتہ روز پارلیمینٹ ہاؤس کی لابی میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کے تناظر میں ہوئی۔

اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے ترکی اور شام میں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور تینوں رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ آزاد کشمیر کی قومی قیادت بھی ترکی کا دورہ کرے اور اپنے غمزدہ بھائیوں کی ڈھارس بندھائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، تنویر الیاس

Advertisement

ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر پر متفقہ قرارداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، او آئی سی کو مزید متحرک کرنے کی ضرورت ہے، مغربی ملکوں خاص کر ویٹو ممالک میں سفارت کاری میں تیزی لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آزاد کشمیر کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا، تنویر الیاس

اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے عزم کیا کہ کشمیری قیادت مسئلہ کشمیر اور قومی معاملوں پر یک آواز رہے گی۔

اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے سلسلے میں 20 کیمپ کی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر