پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ترکی زلزلہ متاثرین کے لیے ذاتی حیثیت سے 1 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برادر اسلامی ملک ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ہر ممکن اقدام کرنے کا اعلان کیا اور گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی 5 دنوں کی تنخواہ کے علاوہ ذاتی حیثیت میں 1 کروڑ روپے عطیہ کرکے عوام کو بھی اس کار خیر میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔
گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین نے اپنی 5 دن کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروا دی ہے۔
فلڈ ریلیف فنڈ میں اب تک صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 48 کروڑ 65 لاکھ 11 ہزار روپے جمع ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مخیرحضرات اور عوام سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے قائم فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ برادر ملک ترکیہ زلزلے کی وجہ سے قیادت کا منظر پیش کر رہا ہے اور اس مشکل وقت میں ان سے تعاون کرنا ہماری دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ 2005 کے تباہ کن زلزلے سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے میں بھی ترکیہ نے ہماری بھرپور مدد کی اب ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ اس مشکل صورتحال سے دوچار اپنے بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
