
شمالی وزیرستان: زمینی تنازعے پر فائرنگ، 05 افراد قتل
شمالی وزیرستان میں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل غلام خان تبی گاؤں میں زمینی تنازعے پر فریقین کے درمیان فاٸرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
فاٸرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کو سول اسپتال میران شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے جبکہ واقعہ زمین کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔
حکام کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News