Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کا شاہ محمود کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا مطالبہ، اسپیکر کو خط

Now Reading:

تحریک انصاف کا شاہ محمود کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا مطالبہ، اسپیکر کو خط
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی سے متعلق اہم خبر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لیے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

Advertisement

خط میں کہا گیا ہے کہ موجود اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کر کے  شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا جائے اور چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاورت میں بھی شامل کیا جائے۔

خط میں لاہور ہائی کورٹ کے 20 فروری کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں استعفوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب عامر ڈوگر، فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے اس معاملے پر  اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات بھی کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ اسپیکر صاحب کو ہم نے درخواست دی ہے ہمارا اپوزیشن لیڈر بنایا جائے، چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاوت میں شامل کیا جائے۔

ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قانون و آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کر چکا ہوں، چونکہ آپ آگئے ہیں تو میں اپنی قانونی ٹیم سے پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔

Advertisement

اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کر کے پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

Advertisement

اسپیکر سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 135 ہے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کا حق ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کیا ہے، حکومت چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے مشاورت شاہ محمود قریشی سے کرے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ میں ہی حل ہونے چاہئیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان کو بحال کر دیا ہے اسپیکر کو بھی چاہیے کہ اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرے شاید اسی سے پارلیمنٹ کی عزت بحال ہوجائے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اگر اسپیکر قومی اسمبلی ہماری درخواست پر عمل نہیں کرتے تو عدالتی آپشن موجود ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈی نوٹی فائی ہونے کے بعد آج ہم آئے ہیں، چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاوت میں شامل کیا جائے، شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے الیکشن کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا وہ ایک انقلاب ہے۔

عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں امید ہے عدلیہ انصاف پر مبنی فیصلے کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر