پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں کو اداکاری کے ایواڈ ملنے چاہیئں، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ میں 5 وزیروں کامزید اضافہ ہوگیا ہے مگر 85 رکنی شہباز کابینہ کو رتی برابر شرم نہیں ہے۔
وفاقی کابینہ میں 5وزیروں کامزیداضافہ ہوگیا ہے،مگر85رکنی شہبازکابینہ کو رتی برابر شرم نہیں،
بھکاری ایک طرف IMFکےپیروں میں گرےہوئے ہیں،جگہ جگہ یہ حکومت کشکول لیکر پھررہی ہے،غریب دو وقت کی روٹی کیلئےترس رہا اورمسلط امپورٹڈحکومت کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں۔انکی کفایت کمیٹیاں سب ڈرامےAdvertisement— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) February 8, 2023
انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھکاری آئی ایم ایف کے پیروں میں گرے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ عوامی ووٹ صرف عمران خان کا ہے، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ جگہ جگہ یہ حکومت کشکول لیکر پھر رہی ہے، غریب دو وقت کی روٹی کیلئےترس رہا اور مسلط امپورٹڈ حکومت کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں، انکی کفایت کمیٹیاں سب ڈرامے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن عمران خان کے معاملے پر جانب دار ہے، خرم شیر زمان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
