Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتی اتحادی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند

Now Reading:

حکومتی اتحادی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند
حکومتی اتحادی

حکومتی اتحادی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند

حکومتی اتحادی 33 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں ملکر حصہ لینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ حکومتی اتحادیوں کی جانب سے ضمنی انتخابات میں شرکت پر منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی تجویز دی ہے کہ ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑا جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ضمنی اںتخابات سے متعلق وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی تاہم تمام حلقوں پر متفقہ امیدوار لانے کی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔

Advertisement

چند روز قبل پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا تھا اور اس فیصلے سے پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم قیادت کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا تھا۔

Advertisement

پی پی ذرائع نے بتایا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی دباؤ پر کیا گیا تھا، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے قیادت کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر مجبور کیا تھا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی فیصلے لینے میں مکمل آزاد ہے، پیپلز پارٹی کسی جماعت یا گروپ کی ڈکٹیٹشن نہیں لے گی۔

Advertisement

بعدازاں پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

 پی ڈی ایم جماعتیں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی اور باضابطہ اعلان قیادت کی مشاورت کے بعد ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے پارلیمانی بورڈ میں بلاول بھٹو زرداری، فریال طالپور، یوسف رضا گیلانی اور نیر بخاری کو شامل کیا گیا ہے۔

گیارہ رکنی پارلیمانی بورڈ میں فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، محمد علی شاہ، میر چنگیز جمالی، فیصل کریم کنڈی اور نثار احمد کھوڑو بھی شامل ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے اخراجات تیار کر لیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر