
سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے اچھے فیصلے کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے، آئین کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے اچھے فیصلے کی امید ہے، آئین پر عمل ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم جیل بھرو تحریک کے لیے نکل رہے ہیں، ہم قائد اعظم کا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ 25 فروری صوابی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے ، اسد قیصر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News