
ملک میں بڑا معاشی بحران سر اٹھا چکا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وقت آنے پر تمام چہرے بےنقاب ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالا تو جیل بھرو تحریک ملک گیر شروع کردیں گے۔
پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں
انہوں نے کہا کہ پیمرا کو پابندی کی ہدایات کون دے رہا ہے سب کو پتا ہے، وقت آنے پر تمام چہرے بےنقاب ہوں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، قوم آئین کا تحفظ چاہتی ہے، قوم چاہتی ہے90 روز میں انتخابات کرائے جائیں۔
عدلیہ پر دباؤ ڈالنا ن لیگ کی پرانی روایت ہے
انکا کہنا ہے کہ باتیں ہوتی رہیں گی، عدلیہ اپنا کام کرے، ن لیگ کی حکومت عدلیہ کی وجہ سے ہی قائم ہے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنا ن لیگ کی پرانی روایت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی ہیں، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عطاء تارڑ کے دادا کو عدلیہ میں دراڑ ڈالنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا، ن لیگ ماضی میں بھی عدلیہ پر حملہ آور ہوئی۔
اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنےٹوئٹر پر کہا تھا کہ راجہ پرویز اشرف عدالتوں کے فیصلوں کی مسلسل توہین کر رہے ہیں، اسپیکر صاحب کو معلوم ہونا چاہیے وہ آئین کے تابع ہیں یہ اسمبلی آئین کے تحت چلنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ زرداری مافیا کے تابع نہیں، آپ کا یہ آخری الیکشن تھا اگلے الیکشن میں ضمانت ضبط ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آئین نہیں بچا توکچھ نہیں بچے گا، فواد چوہدری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News