
اس سال کتنی گرمی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
محکمہ موسمیات نے رواں سال درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے وسط سے لاہور سمیت پنجاب میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سرد ترین شہر کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News