Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار

Now Reading:

شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار
شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار

سابق  وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار کردیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میرا لیڈر نواز شریف ہیں مریم نواز نہیں، مریم کا انکل ہوں، بے نظیر کو بھی انکلوں نے چلنے نہیں دیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز سے بدمزگی ہو سکتی تھی اس لیے استعفیٰ دیا، لیکن مسلم لیگ ن سے کوئی دوری نہیں بڑھی، نواز شریف اور پارٹی سے رابطہ آج بھی قائم ہے۔

چند ہفتے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفیٰ پارٹی کے عہدے سے دیا ہے لیکن میں پارٹی کے ساتھ ہوں، میاں نواز کا ساتھی ہوں، ساری زندگی پارٹی میں گزاری ہے اور اسی پارٹی میں رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

انہوں نے کہا کہ میریم نواز کو لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں ان کو اسپیس چاہیے، ایک نئی جنریشن آتی ہے تو پرانے لوگوں کو ایک نئے رول میں چلانا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم وہاں ہونگے تو اختلاف ہوگا، وہ کسی کے لیے بھی مناسب نہیں ہوتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شاہد خان عباسی نے پارٹی سینئر نائب صدر سے استعفیٰ دے دیا تھا، شاہد خاقان عباسی کافی عرصے سے پارٹی پالیسوں سے نالاں تھے۔

بعدازاں  وزیر اعظم شہباز شریف سے شاہد خاقان عباسی کی طویل ون آن ون ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں: میں مسلم لیگ میں ہوں، کہیں نہیں جارہا، شاہد خاقان عباسی

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے توانائی بچت کمیٹی اور اصلاحاتی کمیٹیوں سے مستعفیٰ نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کے بعد توانائی کی قومی بچت پالیسی سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کی۔

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ شاہد خاقان نے پارٹی امور سے متعلق اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر