Advertisement
Advertisement
Advertisement

90 دن میں انتخابات نہیں ہوئے تو آرٹیکل 6 لاگو ہوگا، شبلی فراز

Now Reading:

90 دن میں انتخابات نہیں ہوئے تو آرٹیکل 6 لاگو ہوگا، شبلی فراز
شبلی فراز

پاکستان کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ہونے چاہیے، اگر انتخابات نہیں ہوئے تو آرٹیکل 6 لاگو ہوگا۔

شبلی فراز نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں 90 دن سے 5 گھنٹے بھہ آگے نہیں جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فسطائیت کا بازار گرم ہے، ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، کرپٹ اور نااہل حکمران ہم پر مسلط کر دیے گئے، ہمارے رہنماوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری، شیخ رشید اور ہمارے دیگر لیڈران کو گرفتار کیا گیا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا۔ ملک ایک سیاہ دور سے گزر رہا ہے، ملک کے مجموعی حالات کی وجہ سے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

شاہ فرمان کی گفتگو

Advertisement

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے بھی ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گورنر اور صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کے پاس حط لکھنے کا اختیار نہیں وہ تاریخ دے گا، ہم عدالت کے پاس اس لئے آئے ہیں کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے مزید کہا کہ گورنر کے پاس 36 دن ہے کہ وہ الیکشن کی تاریخ دے دی۔

شبلی فراز کی پیشی سے قبل گفتگو

پشاور ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین اور قانون سے خود کو مبرا سمجھتے ہیں اس لئے ہر غیر آئینی قدم اٹھا رہے ہی۔ں

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملکی معیشت کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، عدالت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں انصاف دے گی۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ عوام اور قوم کو انصاف عدالتوں کے سے ملے گا، اس وقت جو ہم پر مسلط ہیں وہ نہ آئین پر یقین رکھتے ہیں اور نہ قانون پر یقین رکھتے ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں، عمران خان اور اس کی پارٹی ملک کو حقیقی جمہوریت کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہو اور لوگوں کو انصاف مل سکے، ہم انصاف کے حصول کے لئے عدالت آئے ہیں اور پشاور ہائی کورٹ انصاف دے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اے پی سی کے لئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت نامہ آئے گا تو اس حوالے سے سوچیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر