Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی حملہ، پولیس کا سول اسٹاف کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ

Now Reading:

کراچی حملہ، پولیس کا سول اسٹاف کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ
پولیس

کراچی حملہ، پولیس کا سول اسٹاف کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گرد حملے کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سول اسٹاف کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سول اسٹاف کو تربیت فراہم کرے گا اور سی پی او میں تعینات سول اسٹاف کے لئے ایک روزہ اسلحہ کاری فریشر کورس کرایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کورس میں اسلحہ چلانے اور کیری کرنے کی ٹریننگ دی جائے گی تاہم سی پی او میں تعینات سول اسٹاف رضاکارانہ طور پر کورس میں حصہ لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس آفس حملہ؛ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید، تمام دہشت گرد جہنم واصل

نوٹیفکیشن کے مطابق کورس میں نامزدگی حاصل کرنے والے افراد اسلحہ لائسنس کے حامل ہوں یا جلد لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کورس کا مقصد کسی بھی دہشت گردی کے حملے میں اپنی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

سندھ حکومت کا ایمبولینس سروس کے لئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ

اس سے قبل کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گرد حملے کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی میں ایمبولینس سروس کے لئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایمبولینس سروس سے متعلق گفتگو کی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایمبولینس سروس منظور شدہ ایس او پی کے تحت آپریٹ کریں گی۔ قدرتی آفت، دہشت گردی کے واقعے کے دوران ایمبولینس سروس ایس او پیز کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس آفس واقعے کا پہلا زخمی ایک ایمبولینس سروس کا رضاکار تھا۔ اس واقعے میں سیکیورٹی فورسز کو ایمبولینس کے باعث ٹریفک جام کی وجہ سے دشواری ہوئی۔

سہیل راجپوت نے مزید کہا کہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا ڈرافٹ بنانے کے لئے سیکریٹری صحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس میں ریسکیو 1122 اور نجی ایمبولینس سروس کے نمائندے شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر