
پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ہے جس کی پیش نظر ایم کیو ایم کی جانب سے دھرنا مؤخر کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ پیپلز پارٹی کا پیغام لیکر بہادرآباد آئیں گے ایم کیو ایم قیادت سے دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کریں گے۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات نے اثر دیکھانا شروع کردیا ہے جس کے تحت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے دھرنے کو مؤخر کرنے کے حوالے سے رائے طلب کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں کیخلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر کل ایم کیو ایم کی جانب سے دھرنے کو موخر کرنے کے فیصلہ کا اعلان ہوسکتا ہے تاہم رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی طور پر اعلان کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں پر بارہ فروری کو دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت کینجانب حلقہ بندیوں سے متعلق 10 اے کو منسوخ کرنے کو جواز بنایا جائے گا اور ووٹرز ٹرن اوٹ کی کمی کو بھی عدالت کے سامنے رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم سندھ حکومت نے ان کے تحفظات کو دور نہیں کیا جس پر بلدیاتی انتخابات سے دو دن قبل ایم کیو ایمنے وفاقی حکومت سے علحیدگی کی دھمکی دی اور آخری لمحات میں الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کو اپنی جیت قرار دیدیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News