Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت جو مرضی ریفرنس دائر کرے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا، شیخ رشید

Now Reading:

حکومت جو مرضی ریفرنس دائر کرے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا، شیخ رشید
شیخ رشید

ن لیگ گلگت بلتستان میں چیف منسٹر کی سیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت جو مرضی ریفرنس دائر کرے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پریس کلب میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی، غلام سرور خان، واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت، صداقت عباسی، شیخ راشد شفیق و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے ہم نے وہ کرنا ہے جو عمران خان کا فیصلہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے، پاکستان کو اللہ کے بعد عدلیہ بچائے گی، ہم کوئی تصادم نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے 9 ججز ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں انشاء اللہ بہتر فیصلہ ہوگا، اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ  عامر کیانی کل جمعہ کو شام چار بجے 200 کارکنوں کے ہمراہ کمیٹی چوک میں گرفتاری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیاں الیکشن کے خلاف ہیں صرف عمران خان الیکشن کیلئے تیار ہے، اوپر سے حکم ہے عامر کیانی لیڈ کرے گا، میری خواہش ہے کہ سب سے پہلے گرفتاری میں پیش کروں گا ۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہونگے، شیخ رشید

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ واضح کردوں کہ کسی کا باپ بھی الیکشن نہیں روک سکتا،میں نقشے میں دیکھتا ہوں بلاول کس ملک جا رہا ہے نہیں معلوم ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی، غریب قحط سے مر گیا ہے مہنگائی کا جن حکومت کو کھا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی صدر بھی کہتی ہے امیروں کو سبسڈی دی ہے۔ 13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آل شریف، زرداری، فضل الرحمان کے علاوہ سب پاکستان کے لیے پریشان ہیں، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر