Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسے لوگوں سے سامنا ہے جو آئین و قانون نہیں مانتے، شبلی فراز

Now Reading:

ایسے لوگوں سے سامنا ہے جو آئین و قانون نہیں مانتے، شبلی فراز
شبلی فراز

ایسے لوگوں سے سامنا ہے جو آئین و قانون نہیں مانتے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں سے سامنا ہے جو آئین و قانون نہیں مانتے۔

سینیٹر شبلی فراز نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی، آئینی نظام ایک طرف کردیا گیا، وہ لوگ جو آئین پر عمل درآمد نہیں کرتے ان پر آئین کے مطابق آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نگران حکومت کی آڑ میں جے یو آئی کی حکومت ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں غیر آئینی تبادلے ہورہے ہیں، خیبر پختونخوا میں نگران وزیر اعلیٰ کی بجائے اکرم دورانی فیصلے کررہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ عدالت میں آئینی کی بالا دستی کے لئے لڑرہے ہیں، ملک کو چور، ڈاکوؤں سے آزاد کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی اور عوام کی کوئی فکر نہیں، اقتدار کو طول دینے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔

Advertisement

شبلی فراز نے مزید کہا کہ انہوں نے نیب کو دانتوں کے بغیر کردیا، یہ نیب قانون کو غیر مؤثر کرنے کے لیے ہی آئے ہیں، ہم واپس آتے ہی نیب قانون کو تبدیل کریں گے۔

Advertisement

 دوسری جانب سابق گورنر شاہ فرمان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن نہیں بلکہ گورنر کی ذمہ داری ہے، الیکشن شیڈول کے لئے 54 دن چاہیے، اگر لیٹ ہوتا ہے تو 90 دن میں انتخابات نہیں ہونگے۔

شاہ فرمان نے مزید کہا کہ 22 فروری سے قبل ہمارے کیس کا فیصلہ ہو جائے گا، ہم پرامید ہیں کہ آئین کی پاسداری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا، شبلی فراز

اس موقع پر ایڈووکیٹ معظم بٹ نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت میں جواب جمع کیا ہے اور کہا ہے گورنر ذمہ داری پوری نہیں کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر