
ترکیہ اور شام کی امداد کیلئے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن جاری
زلزلے سے متاثر ہونے والے دوست ممالک ترکیہ اور شام کی امداد کیلئے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے دوست ممالک کی امداد کے لئے پی آئی اے کے خصوصی آپریشن کے تحت مزید دو طیارے امدادی سامان کے ساتھ ترکی اور شام روانہ کردیئے گئے ہیں۔
On behest of @ndmapk, #PIA has dispatched 2 flights to #Istanbul & #Damascus carrying critical essential relief goods to the tune of 7 & 14 tons respectively. More flights to follow.#earthquakeinturkey #EarthquakeInSyria #Turkiye pic.twitter.com/tbIlR61dLw
— PIA (@Official_PIA) February 8, 2023
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا 4۔7 ٹن کارگو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 705 سے صبح 45۔8 پر اسلام آباد سے استنبول روانہ ہوئی ہے جبکہ 14 ٹن امدادی سامان میں خیمے اور کمبل لے کر پی آئی ای کی خصوصی پرواز پی کے 9135 اسلام آباد سے دمشق روانہ ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پرواز پی کے 9135 پاکستانی وقت کے مطابق صبح 30۔10 پر روانہ ہوئی جو کہ پی آئی اے کی تیسری خصوصی پرواز ہے۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی۔130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 18634 پاؤنڈز امدادی سامان لے کر جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز امدادی سامان لیکر ترکیہ روانہ
پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
اسکے علاوہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سامان اسلام آباد ایئر پورٹ سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا تاہم زلزلہ سے متاثرہ شامی بہن بھائیوں کیلئے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News