Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ اور شام کی امداد کیلئے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن جاری

Now Reading:

ترکیہ اور شام کی امداد کیلئے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن جاری
پی آئی اے

ترکیہ اور شام کی امداد کیلئے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن جاری

زلزلے سے  متاثر ہونے والے دوست ممالک ترکیہ اور شام کی امداد کیلئے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے دوست ممالک کی امداد کے لئے پی آئی اے کے خصوصی آپریشن  کے تحت  مزید دو طیارے امدادی سامان کے ساتھ ترکی اور شام روانہ کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا 4۔7 ٹن کارگو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 705 سے صبح 45۔8 پر اسلام آباد سے استنبول روانہ ہوئی ہے جبکہ 14 ٹن امدادی سامان میں خیمے اور کمبل لے کر پی آئی ای کی خصوصی پرواز پی کے 9135 اسلام آباد سے دمشق روانہ ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پرواز پی کے 9135 پاکستانی وقت کے مطابق صبح 30۔10 پر روانہ ہوئی جو کہ پی آئی اے کی تیسری خصوصی پرواز ہے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی۔130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 18634 پاؤنڈز امدادی سامان لے کر جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز امدادی سامان لیکر ترکیہ روانہ

Advertisement

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سامان اسلام آباد ایئر پورٹ سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا تاہم زلزلہ سے متاثرہ شامی بہن بھائیوں کیلئے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر