Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط

Now Reading:

تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
الیکشن کمیشن

تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی) کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا گیا ہے۔

پرویز خٹک کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں، انکا کام اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندر پولنگ کے دن کا تعین کرنا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کو نگراں حکومت کے امور میں مداخلت سے روکا جائے،  گورنر نگراں حکومت کے امور میں براہ راست مداخلت کر رہے ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ گورنر کے اقدامات نگراں حکومت کی ساکھ اور غیر جانبداری کو ختم کر رہے ہیں۔ گورنر کے اقدامات صوبائی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے۔

گورنر کو وفاق کا نمائندہ ہوتے ہوئے اپنے اقدامات اور گفتگو میں انتہائی محتاط ہونا چاہیے، اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ صوبے کے خود ساختہ چیف ایگزیکٹو ہیں۔

Advertisement

پرویز خٹک نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں، انہوں نے صوبے کی نگراں کابینہ کے چناؤ کا اعتراف کیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ گورنر نگران حکومت پر اثر انداز ہورہے ہیں، الیکشن کمیشن گورنر خیبرپختونخوا کو حکومتی معاملات میں مداخلت سے روکے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے پر زور

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر