
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابی عمل میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، پرویز الٰہی
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابی عمل میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم انتخاب کی تیاری کرے، ووٹ کی طاقت سے نااہل ٹولے کے خلاف فیصلہ دینا ہے، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار باضابطہ انتخابی مہم کا میدان سنبھال لیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی میدان میں عمران خان کی کامیابی انشاء اللہ یقینی ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابی عمل میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے والے شہباز شریف سے ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیا جائے گا، ن لیگ نے اپنے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، پھر ملک کو انتقامی سرگرمیاں کا مرکز بنا دیا، نگران سیٹ اپ ہوش کے ناخن لے انتقامی کارروائیاں عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کر سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کا مقبول ترین لیڈر ہے اور قوم کیلئے ڈیلیور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ملک میں سیاسی اور معاشی طور پر استحکام عمران خان ہی لا سکتا ہے، موجودہ حکمرانوں کو اپنے مقدمات سے ریلیف کے علاوہ کوئی فکر نہیں، سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام کی کارروائیاں بھی پی ڈی ایم قیادت کو سیاسی طور پر نہیں بچا سکتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آئندہ ہفتے سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہوں گی، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے آئین کی بالادستی یقینی بنانے کا پیغام دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News