
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھتی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کا نیو ایم اے جناح روڈ پر احتجاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مظاہرے سے نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا ہے تاہم پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر کارکنان کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ہے۔
جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
حافظ نعیم الرحمان کا خطاب
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر طبقہ زندگی میں عوام کا خون چوسنے والے موجود ہیں، ان کے خلاف جدوجہد میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک میں بدترین مہنگائی کا عذاب مسلط کر رکھا ہے، ملک میں کوئی بھی دور ہو، یہی لوگ چہرے بدل بدل کر مسلط ہوتے ہیں اور عوام کا خون چوسنے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں مضبوط طبقہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہے، یہ جاگیر داروں کا اتحاد ہے، یہ مل کر ایک دوسرے کے مفادات کو تحفظ دیتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ اگر کراچی پر توجہ دی گئی ہوتی تو ملک میں موجودہ معاشی بحران نہ ہوتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا پروسس مکمل کیا جائے، جماعت اسلامی کا میئر شہر کو آگے بڑھائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 19 فروری کو کراچی میں احتجاج کا اعلان
واضح رہے کہ چند روز قبل جماعت اسلامی کی جانب سے 19 فروری کو کراچی میں احتجاج کا اعلان کردیا گیا تھا۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں بدترین ٹریفک کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ کورٹ نے کہا ہے کہ سڑکیں بند نہیں ہوں گی لیکن ایکسپو کی نمائش کی وجہ سے کھڑی ہونے والی رکاوٹوں سے شہری پریشان ہیں اور پی ایس ایل کی وجہ سے بھی ناکا بندی کی ہوئی ہے، 14 سے 28 تاریخ تک جو میچز رہیں گے اگر ٹریفک کی صورتحال ایسی رہی تو کیا حال ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ لوگ ایک طرف کہتے ہیں کہ تحفظ فراہم کرنا ہے مگر اس کےلیے پلان بھی ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب؛ جماعت اسلامی نے الیکشن لڑنے سے بائیکاٹ کر دیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News