Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنے والے وقتوں میں فوڈ سیکیورٹی کا خدشہ ہوگا، احسن اقبال

Now Reading:

آنے والے وقتوں میں فوڈ سیکیورٹی کا خدشہ ہوگا، احسن اقبال
احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں فوڈ سیکیورٹی کا خدشہ ہوگا۔

احسن اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سالانہ تقریب کو جاری رکھنے پر نعیم قریشی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں بزنس انٹرپرائز کا کردار ہوتا ہے، جو بزنس اپنی کامیابی اور منافے میں اپنے ملازمین اور کمیونٹی میں دوبارہ واپس لوٹانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، وہ اچھی ثابت ہوتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں سوشل رسپونسبلٹی کا شور اس وقت مچا جب چائلڈ لیبر کا دباؤ پڑنے لگا۔

پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چیلجنگ ہے

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چیلجنگ ہے، ہماری نسل اور ہمارا دور آنے والی نسل کے لیے ایکو سسٹم کو خراب کر کے جا رہا ہے، جس سے آنے والے وقتوں میں فوڈ سیکیورٹی کا خدشہ ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ تمام کارپوریشن اس بات پر قمر بستہ ہیں کہ دنیا کی ماحول دوست پالیسیوں کو اپنائیں، ہم کس طریقے سے تعلیم کے شعبوں میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی اپنا سکتے ہیں، تاکہ خاندان کے تمام لوگ بچوں سمیت اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دنیا کی سٹڈی ہے کہ جب کسی ملازم کا ذہنی سکون ہوتا ہے تو پروڈکٹوٹی اور کارکردگی اچھی ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میرے یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں کارپوریٹ کمیونٹی بیٹھی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم نے اب غور کرنا ہے کہ ہم کہاں بیٹھے ہیں اور آگے کیا راستہ ہے، 75 سالوں میں ہماری دو ناکامیاں ہیں، پاکستان میں کسی صلاحیت کی کمی نہیں تھی، اقتصادی اصلاحات کے بعد ہندوستان میں ہر حکومت نے دو دو دور حکومت کے گزارے ہیں۔

احسن اقبال اور سی ایس آر کے درمیان تلخ کلامی

دوسری جانب تقریب کے دوران وفاقی وزیر اور سی ایس آر کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔

Advertisement

سی ایس آر نے وفاقی وزیر کو کہا کہ پالیسیاں تو آپ ہی بناتے ہیں، جب پالیسیاں آپ بناتے ہیں تو آپ یہ کیوں باتیں کر رہے ہیں۔ جس پر احسن اقبال نے کہا کہ  آپ آ جائیں، آپ آ کر بات کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے، احسن اقبال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر