
الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو اگلا پلان بھی تیار ہے، فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو اگلا پلان بھی تیار ہے۔
فیصل جاوید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے نیب قانون میں ترامیم کیں، پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
عمران خان کو ہٹا کر این آر او حاصل کیا گیا
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود کے ذریعے این آر او کی دستاویزات رکھی گئیں، عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، این آر او کیلئے احتجاج اور دھرنے دیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں 34سے زائد ترامیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، نیب آرڈیننس میں ترامیم کرنے پر احتجاج مؤخر کرنے کا کہا گیا۔
فیصل جاوید نے کہا کہ فیٹف کے معاملے پر بھی این آر او کی شرط رکھی گئی، عمران خان نے کہا جان بھی چلی جائے این آر او نہیں دوں گا، عمران خان کو ہٹا کر این آر او حاصل کیا گیا۔
تمام مسائل کا حل شفاف انتخابات ہیں
انکا کہنا ہے کہ ملکی قرضہ 6ہزار ارب سے 30ہزار ارب کیا گیا، عمران خان کے دور میں گروتھ 6 فیصد ہوئی۔ حکومت نے ہیلتھ کارڈ ختم کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تمام مسائل کا حل شفاف انتخابات ہیں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو اگلا پلان بھی تیار ہے، الیکشن کا اعلان نہ کیا تو عمران خان پوری قوم کو کال دیں گے۔
شہزاد وسیم کی گفتگو
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہزاد وسیم نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن مہنگائی کا طوفان آرہا ہے، آئی ایم ایف کے ڈبے لگا کر گاڑی نہیں چلاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، گیس کی قیمتوں میں 124فیصد اضافہ کردیا، ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔
عدالتی فیصلے مان کر جمہوریت کو چلنے دیں
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے مان کر جمہوریت کو چلنے دیں، آئین کے مطابق 90روز میں انتخابات کرانا ضروری ہیں، پنجاب اور کے پی میں انتخابات کرانے ہوں گے۔
شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے انتخابات کرانے کا حکم دیا، عدالتی حکم پر تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، انتخابات کرا کرعوام کو ریلیف دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News