Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج

Now Reading:

بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج
شیخ رشید

بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال کرنے پر عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف کراچی موچکو تھانے میں مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید کو آج ہی کراچی منتقل کیا جائے گا، موچکو پولیس شیخ رشید کو لانے کے لئے اسلام آباد پہچ گئی ہے۔

شیخ رشید کے خلاف مقدمہ 40/2023 درج ہے، مقدمہ خدا بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کی تفصیلات

Advertisement

کراچی موچکو تھانے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ایف آئی آر میں دھمکیاں دینے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور خونریزی پھیلانے کی سازش سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر میں دفعہ 506، 504، 500 اور 153 شامل کی گئی ہے۔

شیخ رشید کے خلاف مقدمہ پیپلز پارٹی، پی ایس 112 کے سنیئر نائب صدر خدا بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا

Advertisement

ایف آئی  آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز  میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا، سوشل میڈیا پر دیکھا کہ شیخ رشید نے پولی کلینک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کے لئے غلیظ زبان استعمال کی۔

ایف آئی آر کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو  کے لئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کیے، شیخ رشید کا بیان سن کر پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد سڑک پر نکل آئی۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا کہ میں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مشتعل افراد کو بڑی مشکل سے روکا۔ جان بوجھ کر امن و امان خراب کرنے، تصادم اور خونریزی اور اشتعال پھیلانے کے لئے سازش کی گئی۔

خدابخش کی بول سے گفتگو

Advertisement

دوسری جانب شیخ رشید پر کراچی میں مقدمے کے معاملے پر خدابخش کھوسو نے بول بیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی اس لئے مقدمہ درج کرایا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آکر شیخ رشید نے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگے۔

Advertisement

خدابخش کھوسو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی پر شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید پر اسلام آباد میں آصف علی زرداری پر قتل کے الزامات اور تھانہ مری میں کارسرکار مداخلت، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر