Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات نہ کرائے تو ملکی سالمیت کو خطرہ ہوجائے گا، شبلی فراز

Now Reading:

انتخابات نہ کرائے تو ملکی سالمیت کو خطرہ ہوجائے گا، شبلی فراز
شبلی فراز

سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انتخابات نہ کرائے تو ملکی سالمیت کو خطرہ ہوجائے گا۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی صورتحال خراب ہے اور  ملک کے معاشی حالات خارجہ پالیسی پر بھی اثرانداز ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ ملک کی عالمی سطح پر کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہے تاہم ملک بچانا ہے تو شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزراء ججز کودھمکیاں دے رہے ہیں اور ماضی میں بھی انہوں نے ججز کو دھمکیاں دیں تھیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ 90 روز میں انتخابات نہ کرناآئین شکنی ہے، آئین شکنی پرآ رٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے اور ہمیں آئینی حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھ کہ آئین پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے اور آئین کی خلاف ورزی پر عدالت سے رجوع کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ میں زلزلے کے باوجود انتخابات ہورہے ہیں لیکن کرپٹ ٹولہ انتخابات سے بھاگ رہا ہے کیونکہانتخابات ہوئےتوان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قاتلانہ حملے سے قبل 25 بار پیش ہوچکے لیکن سیکیورٹی، طبی مسائل کی وجہ سے عمران خان پیش نہیں ہوئے اور اب وہ 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ ٹولہ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، شبلی فراز

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر