Advertisement
Advertisement
Advertisement

حالات خراب ہورہے ہیں، 20 روز بعد عوام خود سڑکوں پر ہونگے، شیخ رشید کی پیشگوئی

Now Reading:

حالات خراب ہورہے ہیں، 20 روز بعد عوام خود سڑکوں پر ہونگے، شیخ رشید کی پیشگوئی
شیخ رشید

حالات خراب ہورہے ہیں، 20 روز بعد عوام خود سڑکوں پر ہونگے، شیخ رشید کی پیشگوئی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  نے پیشگوئی کی ہے کہ 20 روز میں حالات ایسے ہونگے کسی کو کال نہیں دی جائے گی عوام خود سڑکوں پر ہونگے۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے گرفتار کیا جائے،  پولیس کی طرف سے میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔

میں اپنے بیان پر قائم ہوں

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان نے جو بیان دیا ہے کہ آصف زرداری ایک منصوبے کے ذریعے قتل کروانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری عمران خان کو دہشت گرد تنظیم کے ذریعے قتل کروانا چاہتے ہیں، آصف زرداری اقتدار میں طوالت چاہتے ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ لال حویلی پر انہوں نے قبضہ کیا جو میری ملکیت ہے، 16 وزراتوں میں سے کچھ نہیں ملا تو لال حویلی کے ساتھ ملحکہ بند کردیے۔  ہمارے جیل میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

حالات خراب ہورہے ہیں

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا معاشی استحکام ہی سلامتی کی ضمانت ہے، آرمی چیف نے کہا پاکستان نازک ترین موڑپر پہنچ گیا،  حالات خراب ہورہے ہیں، 20 روز بعد عوام خود سڑکوں پر ہونگے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میری نشست پر بھی عمران خان الیکشن لڑیں گے، ان کے ڈبوں میں سے ہوں کی آواز آئے گی۔

شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ کے طلبی نوٹس کو چیلنج کردیا

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ کے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

Advertisement

شیخ رشید کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور انتطار حسین پنجوتھہ کی جانب سے نوٹس غیر قانونی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مدعی، ایس ایچ او اور آئی جی کو فریق بتایا گیا۔

Advertisement

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے تھریٹس بھی مل رہی ہیں۔ پولیس کو ایف آئی آر سے پہلے اس طرح نوٹس کا اختیار نہیں، پولیس نے غیر قانونی طریقے سے نوٹس جاری کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ تھانہ آبپارہ نے شیخ رشید کو عمران خان قتل الزام لگانے سے متعلق طلب کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر