
پی ایس ایل کیلئے پہلے سے زیادہ بہتر سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، سی سی پی او لاہور
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پہلے سے زیادہ بہتر سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز پنجاب سے کراچی منتقل کئے جانے کا امکان
بلال صدیق کمیان کا کہنا ہے کہ 8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار میچز کی سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ لاہور پولیس پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی آئی ہے۔ سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیموں کی قیام گاہ،روٹس اور اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں کی قیام گاہ،روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی
بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ اور پولیس ریسپانس یونٹ ٹیمیں مسلسل پیٹرولنگ کریں گی جبکہ ٹیموں کے روٹ پر آنے والی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک سے متعلقہ مسائل کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 26 فروری سے 19 مارچ تک پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل سمیت 9 میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News