Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں، شہزاد وسیم

Now Reading:

ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں، شہزاد وسیم
شہزاد وسیم

ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں، شہزاد وسیم

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو سنگین خطرات کا سامنا ہے، ایک جانب خطرات ہیں تو دوسری طرف آڈیو کی مارکیٹس گرم ہے،۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گفتگو کو تروڑمرو کر پیش کیا گیا اور اس سے پہلے شوکت ترین کی گفتگو کو لیک کر کے پیش کیا گیا، اب ججوں اور دیگر لوگوں کی آڈیو لیکس کی جا رہی ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کس قانون کے تحت آڈیو لیکس کی جا رہی ہیں؟

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اسطرح کی چیزوں سے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاس مقدمات درج کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، شہزاد وسیم

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کردار آئینی اور الیکشن کروانا ہے لیکن الیکشن کمیشن الیکشن کی بجائے پرچے درج کروانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے کسی فرد پر یہاں غداری کے مقدمے درج ہو جاتے ہیں لیکن ایک وزیر کی صدر پاکستان کے بارے گفتگو کو دیکھا جائے تو یہاں ریاست کے سربراہ کے بارے میں نازیبا گفتگو کی جا رہی ہے اور ریاست کےسربراہ کوگالی بھی دیں تومقدمہ درج نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے وزیر دفاع کا حال دیکھ لیں کہہ رہے ہیں ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہے تو سوال یہ ہے کہ وزیر دفاع ڈیفالٹ کر رہے ہیں تو وزیر خزانہ کہاں ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں ایک سرکس لگا ہوا ہے اور پی ٹی آئی آئین و قانون کیلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر