شازیہ مری کا عمران خان کی عدالت میں پیشی پر رد عمل
وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان میں جیل جانے کی ہمت ہے تو اپنی ضمانتیں کینسل کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ لاڈلے نے پاکستان کو تختہ مشق بنا دیا ہے، دیتا ہے دھوکا قوم کو بیانیہ بدل بدل کر۔
ان کا کہنا تھا کہ کل تک امریکہ نے سازش کی رٹ اور آج نے امریکہ نے کوئی سازش نہیں کی کا دعویٰ؟ عمران نیازی روز ایک نیا جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران کا جھوٹ ہی اس کا بیانیہ ہے، مالم جبہ، بلین ٹری اور پشاور بی آر ٹی، توشہ خانہ عمران نیازی کی کرپشن کی داستانیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ صدر مملکت کا عمران خان سے اہم رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
