Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف معاہدے میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے، مزمل اسلم

Now Reading:

آئی ایم ایف معاہدے میں عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے، مزمل اسلم
مزمل اسلم

صوبہ سندھ پر ایک ہزار ارب سے اوپر کا قرض ہے، مزمل اسلم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں عوام کےلیے کوئی ریلیف نہیں ہے۔

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات کے 3مرحلے ہوتے ہیں، پہلا ٹیکنیکل، دوسرا پالیسی اور  تیسرا اسٹاف لیول ہوتا ہے۔

مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے

انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل لیول جو جمعہ کو ختم ہونا تھا وہ ابھی تک فائنل نہیں ہوا، پالیسی لیول کے پیپر ایم ای ایف پی ابھی تک نہیں دیے گئے، اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے۔

ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ مذاکرات اکتوبر 2022میں ختم ہوجانے چاہیے تھے، 4ماہ تاخیر کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر ڈیڈ لیول پر آچکے ہیں۔

Advertisement

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ جنیوا کانفرنس پرجشن منایا گیا کہ ساڑھے 10ارب ڈالر دنیانے دے دیے۔ آئی ایم ایف جو ڈالرز آئے ان کا پوچھ رہا ہے، آئی ایم ایف معاہدے میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے۔

Advertisement

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے آخری دن تفصیلی گفتگو

واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے  (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کے آخری دن آج بھی تفصیلی بات چیت جاری رہی۔ دونوں فریقین کے درمیان اصلاحات کے معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

اقتصادی اور مالیاتی پالسیوں کے مسودے کو آج حتمی شکل دی جائے گی، مسودہ اگر آج حتمی شکل اختیار نہیں کرتا تو آئی ایم ایف وفد پاکستان میں مزید قیام کر سکتا ہے، مسودے پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آن لائن بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب کے اخراجات پر رعایت طلب کر لی

حکام وزارت خزانہ کے مطابق امید ہے آج ایم ای ایف پی پر معاملات طے ہو جائیں گے، ایم ای ایف پی کے فائنل ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو گا، آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے زیادہ تر اقدامات سے مطمئن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر