
نقیب قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور
سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے جبران ناصر ایڈووکیٹ کے توسط سے راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس سے بری
اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کرکے شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔
مدعی کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔
سندھ ہائیکورٹ نے اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کےگرد گھیرا تنگ
سندھ ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا جس میں عدم شواہد کی بناء پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News