Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ذمہ داران کا اہم ترین اجلاس، انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت

Now Reading:

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ذمہ داران کا اہم ترین اجلاس، انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان کو ہائی الرٹ کردیا

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ذمہ داران کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی جس میں خیبرپختونخوا کے تمام ریجنز میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے تعین کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں امیدواروں کے تعین کے حوالے سے ریجنل بورڈز کی ابتدائی سفارشات کا تفصیلی جائزہ، انتخابی مہم اور انتخابی حکمتِ عملی کے مختلف خدوخال پر غور کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اس دوران خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذمہ داران کو امیدواروں کے حوالے سے ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری ہو گئی ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا فیصلہ چیئرمین عمران خان خود کریں گے۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک اور چیئرمین کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر