
پاک فوج کے دستے امدادی سامان کے ساتھ ترکیہ روانہ
آرمی چیف جنرل کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے امدادای سامان کے ساتھ ترکیہ روانہ کردیئے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترکیہ جانے والے دستوں میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم میں ماہرین، سراغ رساں کتے، جدید آلات شامل ہیں جبکہ آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی ترکیہ روانہ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں ہلاکت خیز زلزلے کے بعد سات روزہ سوگ کا اعلان
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ترکیہ زلزلہ زدگان کے لیے 30 بستروں پر مشتمل موبائل اسپتال بھی بھیجا گیا ہے جبکہ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء بھی بھیجی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امدادی دستے گزشتہ رات پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے ترکیہ روانہ ہوئے جبکہ بچاؤ، امدادی سرگرمیاں ترک حکومت، مسلح افواج، سفارتخانہ اسلام آباد سے قریبی رابطے سے آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاون دستے ترکیہ زلزلہ زدہ علاقوں میں بچاؤ، امدادی کاموں کی تکمیل تک موجود رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ضرورت کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج، عسکری قیادت کا ترک زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی، تعزیت کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی ار کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ متاثرین سے دلی ہمدردی، تعزیت کی، تینوں مسلح مسلح افواج کے سربراہان نے بھی ترکیہ میں زلزلہ زدگان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News