
سندھ ہائیکورٹ کا دو دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے دو دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں برنس روڈ کے مکینوں کی سڑک کھولنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ برنس روڈ کی بندش سے صرف مخصوص علاقہ نہیں بلکہ لیاقت آباد اور ملیر سے لے کر ٹاور تک ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نقیب قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور
درخواست میں کہا گیا تھا کہ شام کے اوقات میں اہل علاقہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ سڑکوں کی بندش سے ایمبولینس کو بھی راستہ نہیں ملتا۔
سندھ ہائی کورٹ نے برنس روڈ کے مکینوں کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے فوڈ اسٹریٹ کے لیے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے انتظامیہ کو دو دن میں سڑکیں کھولنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا لڑکیوں کی اسمگلنگ کے لیے اعلی سطح پر تحقیقات کا حکم
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شام کے اوقات میں برنس روڈ اور اطراف کی سڑکیں بند نہ کی جائیں۔ فوڈ اسٹریٹ کے لیے شہریوں کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے۔
عدالت نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تمام تجاوزات بھی فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News