Advertisement
Advertisement
Advertisement

170 ارب میں سب کچھ شامل ہے اس پر یقین نہیں، شوکت ترین

Now Reading:

170 ارب میں سب کچھ شامل ہے اس پر یقین نہیں، شوکت ترین
شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ 170 ارب میں سب کچھ شامل ہے اس پر یقین نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسز 170 ارب سے زیادہ لگیں گے، 170 ارب میں سب کچھ شامل ہے اس پر یقین نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل پر 5 روپے بڑھا رہے ہیں آنے والے دنوں میں زیادہ ہو جائیں گے، کہا ہے کہ گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کو صفر کیا جائےگا، اسحاق ڈار جو باتیں کررہے ہیں وہ نمبرز کی ہیر پھیر ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: تکنیکی اعتبار سے ہم ڈیفالٹ کر چکے ہیں، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں نظر نہیں آیا کہ ایم ای ایف پی کیا ہے، ایم ای ایف پی ملے گا تو اس کو پڑھ کر گفتگو کریں گے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ مارچ اپریل میں ڈیزل پر 5، 5 روپے بڑھائیں گے اس سے پہلے کیا ہوگا، 5 ،5 روپے بڑھائیں گے تو یہ 850 ارب کیسے پورے کریں گے۔

آئی ایم ایف سے معاملات طے پاگئے، 170 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

Advertisement

دوسری جانب آئی ایم ایف سے مذاکرات کا نواں دور مکمل ہونے کے بعد پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں، 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگیں گے، مختلف شعبوں میں سبسڈی کو کم کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی امورپر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف  معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی اصلاحات کابینہ کی منظوری سے کی جائیں گی ۔ بجلی اور گیس کے نقصانات کم کرنا ضروری ہیں،  گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کو صفر کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو مستقل بنیادوں پر محصولات بڑھانے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پیٹرولیم لیوی پر آئی ایم ایف کی شرط پہلے ہی پوری کرچکے ہیں تاہم ڈیزل پر مارچ اور اپریل میں 5، 5 روپے بڑھیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  نئے ٹیکس لگانے کے لیے منی بجٹ لانا ہوگا، کوشش ہو گی غریبوں پر براہ راست اثر نہ پڑے۔ منی فنانس آرڈیننس لانا پڑے گا، جو چیزیں طے کی گئیں اس سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کسی چیز پر ابہام نہیں ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو قسط جاری کرے گا جس کے تحت  پاکستان کو 1.2ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ شعبوں میں اصلاحات پاکستا ن کے مفاد میں ہے۔ آئی ایم ایف  کے ساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ بی آئی ایس پی کے تحت 40 ارب کا مزید ریلیف دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے، اسحاق ڈار

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر