نوجوان پاکستان کی ترقی کے سب سے بڑے ضامن ہیں، گورنر سندھ
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سوک سینٹر کے سامنے بابائے قوم کے پورٹریٹ کا افتتاح کردیا ہے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن، متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر ایسٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پر عزم ہیں، شہر کے دیگر حصوں میں بھی گرین مہم جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے، کامران خان ٹیسوری
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر گرین کراچی مہم چلائی جارہی ہے، سرسبز کراچی پر فضا ماحول کی ضمانت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
