Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ نہیں کہتا کہ الیکشن نہ کرائیں، میں نے مشاورت کی بات کی ہے، گورنر کے پی

Now Reading:

یہ نہیں کہتا کہ الیکشن نہ کرائیں، میں نے مشاورت کی بات کی ہے، گورنر کے پی
گورنر کے پی

گورنر کے پی کا الیکشن پر یوٹرن، 28 مئی کو انتخابات کرانے کو خارج از امکان قرار

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی  نے کہا ہے کہ میں یہ نہیں کہتا کہ الیکشن نہ کرائیں، میں نے مشاورت کی بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ دو ہفتوں سےکہتا رہا کہ سیاسی جماعتوں اور اداروں کی بیٹھک ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  پولیس لائنز واقعے نے پورے ملک کو غم زدہ کیا ہے، دھماکا کرنے والے چاہتے تھے کہ پولیس کا مورال گرے لیکن پولیس کا جذبہ مزید بڑھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس لائن میں دھماکا قومی سانحہ ہے لیکن اس واقعے نے پولیس کو نئی طاقت بخشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، گورنر کے پی

Advertisement

غلام علی کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور وزیر اعظم، آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ واقعے کے دن پشاور کا دورہ کیا اور پھر ایپکس کمیٹی اجلاس بلایا جو کہ  پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بیٹھک ہوئی لیکن ایک بڑی پارٹی نے شرکت نہیں کی جس سے قوم کو معلوم ہوا کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر ضلع میں سانحے ہورہےہیں لیکن ہم باجوڑ،سوات اور قبائلی علاقوں میں امن عامہ کی صورت حال بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ایسا ماحول پیدا کرنا ہے کہ ووٹر گھر سے نکلے، لاشیں اٹھانے کے لئے الیکشن نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کےلیے مشاورت کی بات کی، الیکشن کروائیں لیکن سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن مشاورت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء کے معاملے پر سیاست ہوئی، سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی جاری رہا اور فورسزکو فورسز سے لڑانے کی ناکام کوشش کی گئی لیکن پوری قوم پاکستانی افواج کیساتھ کھڑی ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل ہے موجودہ حالات کو سنجیدہ لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز سے اسسٹنٹ کمشنروں کی ملاقات، میرٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
سائفر کیس سے متعلق سماعت 8 مئی تک ملتوی
خواجہ آصف کی فرانسیسی سفیر سے ملاقات، مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور
وزیر اعظم کے دورہ چین کی تاریخ سامنے آگئی
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر