
شہر کراچی میں دھند کا راج، حدنگاہ متاثر
شہر کراچی میں صبح سویرے دھند ہونے کے باعث حدنگاہ محدود ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مختلف مقامات پر صبح سویرے ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کے کھلے مقامات پر ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ اس وقت شہر کے کھلے مقامات پر ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے ۔
Advertisementشہر قائد کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، کراچی میں صبح سویرے دھند، مضافاتی علاقوں میں حدنگاہ متاثر، شہر قائد موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے#BOLNews #FogInKarachi pic.twitter.com/YNV0B4PHRw
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 15, 2023
دوسری جناب محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد سمیت سندھ بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقے تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، عمر کوٹ، میرپور خاص میں 16 تا 19 فروری شدید گرمی ہوگی جبکہ اس دوران درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور کراچی میں اس دوران درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
کراچی کا فروری میں اوسط درجہ حرارت 26 تا 28 ڈگری ہوتا ہے، ماہ فروری میں اس قسم کا موسم عموماً نہیں ہوتا ہے، موسمیاتی تغیر موسم میں شدت کا سبب بن رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News