
اعظم خان سواتی
رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عدالتوں سے الیکشن سے متعلق اہم فیصلوں کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت الیکشن کی ضرورت ہے، عدالتوں سے الیکشن سے متعلق اہم فیصلوں کی امید ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن سے ملک میں معاشی عدم استحکام ختم ہو گا، ملک واپس خوشحالی کی جانب سے جائے گا، عدالتیں انصاف اور قانون کے مطابق فیصلے کرے تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو جیل میں ڈالنے اور عمران خان کو راستے سے ہٹا کر ترقی نہیں کی جا سکتی، الیکشن کے راستے میں کوئی روڑے اٹکائے تو بھی الیکشن روک نہیں سکتے۔
ضرور پڑھیں؛ ملک قانونی، اخلاقی اور معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے، اعظم سواتی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News