
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کوریا کے سفیر سووسنگپیو کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےامور، تجارتی تعلقات میں اضافے، سیاحت، ثقافت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط موجود ہیں، دوطرفہ وفود کے زیادہ تبادلوں سے باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف ایک اور درخواست دائر
ان کا کہنا تھا کہ ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں، ٹیکسلا اور ہڑپہ جیسے مقامات کوریا سے ٹورسٹ کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں، پنجاب میں ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
کورین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News