
ن لیگ کا مقابلہ عوام کے ساتھ ہے، آفتاب صدیقی
پی ٹی آئی کراچی صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا جہاد قانون کی بقاء کیلئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے انصاف ہاؤس پر جیل بھرو تحریک کے رجسٹریشن کیمپ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری توقع سے زیادہ لوگ جیل بھرو تحریک میں رجسٹریشن کے لئے آرہے ہیں جبکہ اب تک 6300 سے زیادہ خواتین اور مردوں نے جیل بھرو تحریک کے لئے رجسٹریشن کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر کی کال پر یہاں جمع ہیں، کراچی کے عوام کا مشکور ہوں امید سے بڑھ کر ورکرز ریجسٹریشن کیلئے موجود ہے اور جیل بھرو تحریک کیلئے لوگ جوک در جوک آرہے ہیں، آزادی کی تحریک قیام پاکستان سے شروع ہوئی تھی مگر اس کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک سے آئین اور قانون ختم ہوگیا ہے، ہمارا جہاد قانون کی بقاء کیلئے ہے، ہماری سنیئر قیادت پر روزانہ مقدمے درج ہوتے ہیں، حلیم عادل پر مقدمہ بنایا اعظم سواتی، شہباز گل، فواد چوہدری پر مقدمے بنائے، ہم ان کی جیل بھرنے کی خواہش کو اب پورا کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کی آمد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے لیڈر کی کال پر نکلیں۔
آفتاب صدیقی نے کہا کہ اس عوام دشمن مہنگائی کیخلاف جمعہ کو عوام سراپا احتجاج ہوں گے، اداروں سے کہتا ہوں آئیں اور دیکھیں لوگوں کا جوش و جذبہ، یہ جذبہ قائم رہے گا۔
اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی انصاف ہاؤس جیل بھرو تحریک کے کیمپ پر پہنچے اور کہا کہ کیمرے کی آنکھ سے دیکھیں کیا یہاں بریانی یا قیمے کے نان بانٹے جارہے ہیں، یہ عوام کا جزبہ ہے عوام کی بھرو تحریک کیلئے نکلیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ڈالیں ہمیں جیلوں میں ہم تیار ہیں، پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، ملک میں آٹا، مرغی، انڈے ہر اشیاء مہنگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انشاللہ اس حکومت کے نجات کیلئے ہم اکھٹے ہیں، ہم اس تحریک کیلئے ایک پی مارچ بھی کریں گے، پاپا ممی ڈیڈی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کو سلام انہوں نے اپنا حق ادا کردیا۔
اس موقع پر آفتاب صدیقی کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، جمال صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News