گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معاشی ترقی میں مفید کردار ادا کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی آئی کے وفد کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معاشی ترقی میں مفید کردار ادا کر رہی ہے ، تاجر برادری کے مسائل کو حل کرانے میں کردار ادا کروں گا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت معاشی مشکلات اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے، معیشت پر آئی سی سی آئی سے مشاورت کیلئے وزیر خزانہ سے بات کروں گا۔
اس موقع پر صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ آئی سی سی آئی خطے میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے کوشاں ہے ، انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے پنجاب حکومت زمین فراہم کرے۔
صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کو پنجاب حکومت کے بزنس محکموں کے بورڈز میں نمائندگی دی جائے، راولپنڈی رنگ روڈ اور آئی جے پی روڈ کی تکمیل کو تیز کیا جائے، حکومت چکوال، تلہ گنگ اور مری چیمبرز کو دفاتر کے قیام کیلئے زمین فراہم کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
