وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت پر دباؤ ڈال کر انصاف سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے عمران خان کی عدالت میں پیشی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران احمد نیازی عدالت میں پیش ہوئے یا لشکر کشی کی؟ جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ اور کیمرے توڑنا عدلیہ کا کیسا احترام ہے؟
شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان خود ہجوم اکٹھا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، عجیب لاڈلا ہے جو جج صاحبان کو انتظار کراتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سابق وزیراعظم عمران خان کی دو مختلف کیسز میں ضمانتیں منظور
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
